Victor John

"جو زندگی سے پیار ہے تو زندگی نثار کر
کسی کے دل کو جوڑ دے کسی سے اتنا پیار کر"

— Prof. Victor John

Official Literary & Poetry Portal

Explore Published Urdu & Punjabi Poetry Books, Academic Notes, Theological Reflections, and Ghazals by Victor John (M.Phil Urdu - GCUF).

✨ Featured Literary Samples

Selected Poetry & Verses (منتخب کلام اور نمونے)

Ghazal: Chiraghon Ki Zaban

غزل

چراغوں کی زباں ہوں میں خموشی کا بیاں ہوں میں ہوا کی سرد آہوں میں صدا کا اک نشاں ہوں میں کہیں خاموش افسانہ کہیں اک داستاں ہوں میں ذرا سی روشنی تھامے ہوئے جگنو میاں ہوں میں کسی ساگر کے سینے میں چھپا کوئی جہاں ہوں کبھی موسم کا پہلا گیت کبھی درد رواں ہوں میں لبوں پہ خواب بکھرے ہیں نظر میں کہکشاں ہوں میں رگوں میں قید لمحوں کی کوئی ٹوٹی کماں ہوں میں جسے سب بھول بیٹھے ہوں وہی یاد نہاں ہوں میں ہر اک منظر میں گم چپ سا کوئی خستہ مکاں ہوں میں نظر آتا ہوں سب کو پر حقیقت میں کہاں ہوں میں محبت کی صدا بن کر دلوں میں جاوداں ہوں میں تماشے کے ہجوموں میں اکیلا کارواں ہوں میں مری آواز ہے ہر سو افق تک بے کراں ہوں میں نہایت خامشی میں بھی صدا کا ترجماں ہوں میں بتا دے جان یہ سب کو کہ ہر پل ضوفشاں ہوں میں

Punjabi Nazam: Tarah (تراہ)

پنجابی نظم

شہر دے گھبے گھر بنا کے اوہدے اوتے چھتاں پا کے رنگ تے روغن نال سجا کے نالے سوہنے پردے لا کے ٹبر اوتھے چھڈ چھڈا کے جد میں کم تے جانا واں تے راہے واٹے تردے تردے دل اے ڈر دا رہندا اے سینے دے وچ دھمک دھمک کے کسر کسر کے کہندا اے کدھ تک گھر محفوظ اے تیرا کدھ تک گھر محفوظ اے تیرا کیا اے خون نہاون والے بمب دھماکے چاون والے ہر اک گھر نوں ڈھاون گے تیرا گھر نہ ڈھاون گے

Ghazal: Chandni Raat Jab Sanwarne Lagi

غزل

چاندنی رات جب سنورنے لگی روشنی خواب میں اترنے لگی پہلی بارش کے خط کو پاتے ہی خوشبو پھولوں سے بات کرنے لگی ریت پر چاندنی کا نقش کھِلا کشتی ساحل پہ جب ٹھہرنے لگی کاسنی شام کے لبادے میں اک پری مجھ سے پھر لپٹنے لگی میرے اشعار کی یہ شہرت بھی اس کی ہر سانس میں اترنے لگی چاند جب خامشی کا ساتھی بنا نیند خوابوں کو گود لینے لگی پہلا حرفِ زباں پہ آتے ہی داستاں دل میں خود نکھرنے لگی یاد کی خامشی جو چھائی تھی دھیمے دھیمے سے گنگنانے لگی وہ تو چھو کر خیال کی دنیا میرے جذبوں کو رنگ دینے لگی شاعری کے جہاں میں اے جاں اب تیری آواز بھی ابھرنے لگی

Featured Couplet (شعر)

خاص شعر

جلا کے سب دیوں کو میں سر بازار رکھتا ہوں اندھیروں کو مٹانے کا ہنر اے یار رکھتا ہوں

— پروفیسر وکٹر جان

Featured Books & Notes (منتخب کتب اور نوٹس)

Poetry Recitations & Media (ویڈیو اور مشاعرہ)

Official YouTube Channel (Jiji Ki Dunya)

Listen to recite ghazals, children's rhymes, and theological talks by Prof. Victor John.

Urdu Mushaira & Recitations

Audio recordings and live poetry readings.

Watch Mushaira Reel on Facebook

Live Recitations & Facebook Reels

Watch live mushaira performances and poetry clips online.

⭐ Book of the Month

Prem Nagar Woh Bikhra Kaise

پریم نگر وہ بکھرا کیسے

A soulful collection of published Urdu ghazals and nazms depicting heartbreak, shattered dreams, and emotional depth in human relationships.

✨ Top-rated poetic collection by Prof. Victor John.

✨ Features expressive Urdu gazals and reflective poems.

✨ Free courier delivery included across Pakistan.

Rs. 1000 Rs. 1500
Prem Nagar Woh Bikhra Kaise

Reader Reviews (قارئین کی رائے)

Dr. Haroon Gill (Lahore)
★ ★ ★ ★ ★

وکٹر جان صاحب کے کلام میں گہرائی اور فکر کی پختگی نظر آتی ہے۔ کتاب کی طباعت اور کاغذ دونوں انتہائی شاندار ہیں۔

Prof. Tariq Mahmood (Faisalabad)
★ ★ ★ ★ ★

ایم فل اردو ریسرچ اور شاعری کا حسین امتزاج۔ ہر اردو دوست کے پاس ان کی یہ کتب ہونی چاہئیں۔

Join the Victor John Literary Community

Subscribe to receive updates on new book releases, articles, and literary recitations.